سندھ میں کورونا کیسزمیں کمی آئی ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے فیڈرل بی ایریا ضلعہ وسطی میں ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا، مرتضی وہاب نے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ8 اگست تک کیاتھا، صورتحال دیکھنے کے بعد9 اگست کو بتائیں گے، میں پرامید ہوں ویکسی نیشن کا عمل مزید بڑھ رہا ہے، سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں50سے55ہزار ویکسین لگ رہی تھیں،سم بند کرنے کا فیصلہ گیم چینجر ثابت ہوا ہے، ہم نے2 لاکھ 90ہزار تک ویکسی نیشن کو بڑھایا حکومت کا ساتھ دیں تو ویکسینیشن کو بڑھا سکتے ہیں۔

The post سندھ میں کورونا کیسزمیں کمی آئی ہے، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email