اداکارہ نمرہ خان کو اپنا داماد مل گیا؟

اداکارہ نمرہ خان کو اپنی شادی سے پہلے ہی اپنی بیٹے کے لئے داماد مل گیا، انہوں نے اداکارہ اور اپنی بہترین دوست ثانیہ شمشاد کے بیٹے ازلان کو اپنا داماد بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ شمشاد نے اپنے نومولود بیٹے اور شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی کُل کائنات قرار دیا تھا۔

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے نمرہ خان نے اپنے تمام مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

انہوں نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے دماد اور سمدھی جی۔

یاد رہے کہ نمرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ والدین ان کے لئے ایک اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔

گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے نکاح کے ختم ہونے کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا تھا۔

 

The post اداکارہ نمرہ خان کو اپنا داماد مل گیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email