شہزادی ڈیانا کے شادی کے جوتوں کے نیچے کیا خفیہ پیغام درج تھا ، دلچسپ حقائق

برطانوی شہزادوں ہیری اور ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا کو یوں تو دنیا سے رخصت ہوئے بھی 24 سال گزر چکے ہیں, تاہم اب بھی وہ دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

لیڈی ڈیانا کی تصاویر، ویڈیوز اور کہانیاں آج بھی دنیا بھر میں اتنی ہی شہرت رکھتی ہیں، جتنی   کی زندگی میں شہرت رکھتی تھیں۔

لیڈی ڈیانا 1997 میں ایک روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں اور ان کی آخری رسومات کو ٹی وی پر براہ راست ڈھائی ارب سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا۔

آج ہم اپنی اس اسٹوری میں آپ کو لیڈی ڈیانا سے منسلک ایک دلچسپ  حقیقت سے آگاہ کررہے ہیں۔

شہزادی ڈیانا کا چارلس کے لیے جوتوں کے نیچے خفیہ پیغام

ڈیانا کی شادی کے جوتے کئی طرح سے خاص تھے،  ان جوتوں کے نیچے چارلس کے لیے محبت کا ایک خفیہ پیغام بھی درج تھا- ڈیانا نے اپنے جوتوں کو تلوؤں پر C اور D کے حروف دل کی علامت کے ساتھ پینٹ کروائے تھے۔

The post شہزادی ڈیانا کے شادی کے جوتوں کے نیچے کیا خفیہ پیغام درج تھا ، دلچسپ حقائق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email