مرتضی وہاب کی آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی قیادت تاجر رہنما فیضان راوت نے کی ہے۔

ملاقات میں تاجر رہنما، فیضان راوت نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ریسٹورنٹس مالکان پریشان ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ کھلوانے میں ہماری مدد کریں۔

تاجر رہنما فیضان راوت کی سندھ حکومت کے ترجمان کو یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تمام اسٹاف ویسکینیٹڈ ہے، برائے مہربانی ہمیں ڈائن آؤٹ اور ٹیک اوے کی اجازت دی جائے۔

تاجر رہنما فیضان راوت نے کہا ہے کہ جو ریسٹورنٹس مالک اپنے ریسٹورنٹ اسٹاف کا ویکسینیشن نہ کروائے ان کو کاروبار کی قطعی اجازت نہیں دی جائے۔

مرتضی وہاب نے وفد سے کہا ہے کہ اس حوالے سے غور کریں گے، کراچی میں کورونا وائرس کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے

تاجر رہنما، فیضان راوت نے بتایا ہے کہ مرتضی وہاب سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں ریسٹورنٹ مالکان کے لئے اچھی خبر ہوگی۔

The post مرتضی وہاب کی آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email