سکول سیفٹی ڈے کے موقع پر ریڈیو پاکستان چترال میں خصوصی مذاکرے کا اہتما م

چترال(نمائندہ زیل) ہر سال 16 مئی کو سکول سیفٹی ڈے کے طور پر قومی دن منایا جاتاہے۔  اس موقع پر ریڈیو پاکستان چترال  کے اسٹوڈیوز میں ایک محفل مذاکرے کا اہمتام کیا گیا۔  ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی مینجمنٹ آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ(AKAH) کے تعاون سے اس پروگرام کے ماڈیریٹرامیتازالدین جبکہ شرکاء میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر حافظ نوراللہ، AKHAچترال کے پروگرام آفیسر ولی محمدخان یفتالی، آل پرائیوٹ سکولز چترال کے صدر وجیہ الدین، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمٹ کا نمائندہ غفور احمد اور آغا خان ایجوکیشن سروس چترال کے ہیڈآف آپریشن سید نظیر شامل تھے ۔  شرکاءنے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تحفظ سکول کی اہمیت وضرورت پر زور دیا۔  انہوں نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے آگہی کے فقدان، ناقص تعمیرات، سکول سیفٹی کا ناقص پلان،  تعمیرات کے حوالے سے کوڈ سسٹم کا فقدان اور دوسرے مسائل کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور دوسرے متعلقہ اداروں کو اس بارے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Print Friendly, PDF & Email