پاک فوج سے اظہاریکجہتی،چترال میں بڑاجلسہ

چترال (زیل نمائندہ)پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی جارحیت کے خلاف آج چترال میں بہت بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ ملی وحدت سے سرشار ساکنانِ وادی چترال نے کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کی۔ سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھامے شرکاء جلسہ نے مودی سرکار کی جنگی جنون کی مذت کرتے ہوئے ہندوستان  کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہونے کا بھی عہد کیا۔ پاکستان زندہ باداور پاک آرمی زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں مقررین نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی صورت حال کا ذمہ دار مودی سرکار کو قراردیا۔اس موقع پراپنے خطاب میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ،مولاناعبدالرحمان،چترال پریس کلب کے صدرظہیرالدین،بارکے جنرل سیکریٹری وقاص احمد ایڈوکیٹ،تجار یونین کے صدر شبیر احمد،ڈرائیوریونین کے صدر صابراحمد،مولانا جاوید،قاری جمال عبدالناصر،مولانا قاضی نسیم،حاجی عبدالجلیل ،ہدایت اللہ اور دوسروں نے ہندوستان کی جارحیت کے خلاف کارہائے نمایان سرانجام دینے پر آرمڈ فورسزکی کارکردگی کو سراہااور سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج ہندوستان کی ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ جلسے کے دوران پاک آرمی کے حق میں اور ہندوستان کے خلاف پرشگاف نعرے بھی لگائے گیے۔جلسے کے آخر میں نیریندرمودی کا پتلا بھی جلایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email