عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنت نظیر وادی کو اپنے ظلم کی وجہ سے خوف اور دہشت کی علامت بنا دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، بھارتی قید خانے مظلوم کشمیری نوجوانوں سے بھرے پڑے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے روز اوّل سے کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت کی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت اور ایک ایک جیالا کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو سلام تحسین پیش کرتا ہے۔

The post عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ایڈمنسٹریٹر کراچی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email