بلوچستان : اے این ایف انٹیلیجنس کی کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی

اے این ایف بلوچستان اور  اے این ایف انٹیلیجنس نے کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی کی۔

تفسیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ اے این ایف بلوچستان اور  اے این ایف انٹیلیجنس نے کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے، سیٹلائٹ ٹاؤن سے 2 ملزمان کے قبضے سے 13 کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی گی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ دوران کارروائی 2 ملزمان کو موقع  پر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post بلوچستان : اے این ایف انٹیلیجنس کی کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email