کورونا وباء سے ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں روپے کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ” کورونا ویکسینیشن سہولت ہر دہلیز تک“ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کی ویکسینیشن کریں گی۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران روزانہ 10 لاکھ افراد کی ویکسینیشن ہوگی، عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ویکسینیشن کروائیں، کورونا وباء سے ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں روپے کا معاشی نقصان ہوا ہے، کورونا سے نجات اور کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے لئے ہر ایک کی ویکسینیشن ضروری ہے، 12 ہزار سے زائد ٹیمیں خصوصی مہم میں حصہ لیں گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صوبے میں 14 ہزار نئے ویکسینیشن سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

The post کورونا وباء سے ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، میاں اسلم اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email