پاکستان اوربھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف ٹی20میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتاہوں ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم اورپرجوش ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کل فتح پاکستان کی ہوگی ، پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ میں ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں ، ہم کل ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہوگی ، سرفراز احمد اور شعیب ملک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو سپن بولنگ کے خلاف بہت خوب کھیلتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ اس مرتبہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف میچ بھی اہمیت کا حامل ہے ، ہم دونوں میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

The post پاکستان اوربھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email