پی ڈی ایم آج اور کل ملک میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج اور کل ملک  میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پنجاب میں ضلع سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک  اور جھنگ میں سہ پہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

‎ انہوں نے کہا کہ میر پور خاص میں آج ہفتے کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا، تاجر اتحاد نے بھی حمایت کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتوار کو فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان،بھکر،میانوالی، ساہیوال اور میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

 مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، مٹھی، ہالہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں اتوار کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا طریقہ کار آئین پاکستان میں درج ہے ، فواد چوہدری اپنے جیسے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع نہیں بلکہ آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی چوروں کو عمران صاحب کا این آر او ہے ، چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان اور ان کے مافیا کا تحفظ ہے ، چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان کو بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس اور بی آر ٹی پشاور سے تحفظ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع دراصل مالم جبّہ، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی سے عمران صاحب کا اپنے لیے این آر او لینا ہے ، آئین کو توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جا رہی ہے ، چور عمران خان اپنے چور اے ٹی ایمز اور مافیاز کو این آر او دینے کے لیے چیئرمین نیب کو توسیع دے رہے ہیں ، چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضا ہے، بغیر مشاورت چیئرمین نیب کی تعیناتی غیر آئینی و غیر قانونی ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ چور عمران خان اور کرائے کے جھوٹے ترجمان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشورے اپنے پاس رکھیں ، عمران صاحب اس فیصلے سے آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی چور دوستوں کو این آر او دے رہے ہیں۔

The post پی ڈی ایم آج اور کل ملک میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email