روجھان میں  ڈاکووں کی پولیس وین پر شدید فائرنگ

روجھان انڈس میں ہائی وے روڈ پر ڈاکووں نے پولیس وین پر شدید فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ روجھان انڈس میں ہائی وے روڈ پر ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی گئی جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو ناظم عباس دولانی گینگ  کا اہم رکن تھا جبکہ ہلاک ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس وین کو شدید نقصان ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکووں انڈس ہائی وے پر مسافر بس ڈکیتی کی واردت کرنے کی کوشش کررہے تھے جہاں تھانہ روجھان کی پولیس وین موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی فرار ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

The post روجھان میں  ڈاکووں کی پولیس وین پر شدید فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email