اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

پاکستانی کے نامور اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by afiablogs (@afiablogs)

مذکورہ تصویر اداکار  عثمان مختار کے مایوں کی تقریب میں لی گئی ہے جس میں ان کی دلہن زنیرہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عثمان مختار نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by afiablogs (@afiablogs)

مذکورہ ویڈیو میں اداکار کی رسم مایوں کی ادائیگی کو بغور دیکھا جاسکتا ہے  جبکہ ان کی دلہن زنیرہ بھی ان کے ہمراہ بیٹھی ہوئی ہیں۔

تقریب میں زنیرہ انعام پیلے رنگ کے لانگ فراک میں ملبوس نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے مرون اور پیلے رنگ کے دوپٹے بھی اوڑھے ہوئے تھے۔

عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تصاویر و ویڈیوز یوں تو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائرل ہوئی ہیں تاہم اداکار نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 31 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

The post اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email