گرین لائن منصوبے کیلئے 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کیلئے 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لئے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی تھی اور اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سمندری جہاز ایم وی آئی وی وائے گرین لائن بسیں لے کراچی پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری جہاز ایم وی آئی وی وائے مزید 40 گرین لائن بسیں لے کراچی پہنچ گیا ہے، جہاز برتھ نمبر 10 پر کنگر انداز ہوا۔

ذرائع کے مطابق اب کراچی میں گرین بسوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40 بسوں کی پہلی کھیپ گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھی۔

 

The post گرین لائن منصوبے کیلئے 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، وزیر منصوبہ بندی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email