کراچی: کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے شیرشاہ کانٹے کے قریب کپڑے کے گودام میں آتشزدگی کا واقع پیش آیا ہے۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرانے کپڑوں کے گودام میں لگی تھی، آگ بجھانے کے بعد کپڑے کے گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لئےگودام کے دونوں جانب سے واٹر باٶزر کی مدد سے پانی ڈالا گیا۔
مزید بتایا کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔

The post کراچی: کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email