گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء محمد حماد اظہر ، علی امین خان گنڈا پور ، سید امین الحق ک، محمد فروغ نسیم ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل،  وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جی بی کے لیے تاریخی پانچ سالہ ترقیاتی پیکیج پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ، پیکج کے تحت روپے 370 ارب مالی سال 2025-26 تک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے جی بی کو جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے مقامی آبادی کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد سے جلد انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کررہے ہیں، انتظامی اور مالی اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ  گلگت کو لوگوں کو  مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد پہنچنے کے لیے لمبا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام تمام قانونی اور طریقہ کار کی رکاوٹیں دور کریں اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو سہولت فراہم کریں ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی تھی جس میں سیاحت کے فروغ اور شہروں کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی گئی تھی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مجموعی طور پر انفراسٹرکچر کی صورتحال و بحالی پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا۔

ملاقات میں  وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلگت میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی۔

The post گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کررہے ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email