قومی ہیروز کی قدر مرنے کے بعد ہی کیوں کی جاتی ہے؟ فنکاروں کا سوال

دنیا سے یکے بعد دیگر قومی لیجنڈز کے رخصت ہونے پر پاکستانی فنکاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ قومی ہیروز کی قدر مرنے کے بعد ہی کیوں کی جاتی ہے؟

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں یہ سوال اٹھایا کہ ہم لیجنڈز کی قدر ان کی زندگی میں کیوں نہیں کرتے ان کے مرنے کا انتظار کیوں کرتے رہتے ہیں۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کنول نصیر، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، عمر شریف، حسینہ معین اور دیگر لیجنڈز کی تصاویر پر مبنی کولاج شیئر کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات اور کارناموں کو اس دنیا سے جانے کے بعد کیوں یاد کرتے ہیں؟ کیا ہمیں اس وقت ان سے محبت کا اظہار نہیں کرنا چاہئیے جب وہ ہمارے  پاس ہوں۔

خیال رہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال گزشتہ روز جبکہ عمر شریف کا انتقال گزشتہ دنوں ہوا تھا۔

The post قومی ہیروز کی قدر مرنے کے بعد ہی کیوں کی جاتی ہے؟ فنکاروں کا سوال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email