وزیر خزانہ آج رات دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے

وزیر خزانہ شوکت ترین آج رات دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے ، آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہوں گے ، سیکریٹری وزارت خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری سمیت افسران مذاکرات میں شرکت کریں گے ، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف حکام کو مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات کے اختتام پر اب پالیسی سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1 ارب ڈالر قرض قسط کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں ، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ چھٹے اور ساتویں دور کے مذاکرات اکٹھے ہو رہے ہیں ، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہے گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔

The post وزیر خزانہ آج رات دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email