دیسی گھی کھانا فائدے مند ہے یا نقصان دہ؟ گھی کھانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قدیم زمانے میں دیسی گھی کااستعمال بہت زیادہ ہواکرتاتھا لیکن وقت کے ساتھ اورمہنگائی کے دور میں دیسی گھی کی خرید لوگوں کے لئے مشکل ہوتی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روایتی یونانی طبی اور جدید سائنس کی ہزاروں سال کی تحقیق کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیسی گھی صحت اور کھانے کا ذائقہ بڑھانے کیلئے ایک مفید جزو ہے۔

دیسی گھی کی غذائی افادیت کی بات کی جائے تو وہ کسی بھی اعتبارسے کم نہیں ہے یہاں پردیسی گھی کے چند فوائد بیان کئے گئے ہیں۔

1۔ اچھی کوالٹی کا دیسی گھی ریفریجریشن میں رکھے بغیر بھی خراب نہیں ہوتا، تحقیق کے مطابق  گھی کے کچھ نمونے 100 سال تک بھی خراب نہیں ہوئے۔

2۔ دیسی گھی چھوٹے بچوں کے دانت نکلتے وقت اگر مسوڑھوں پرلگادیں تو دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔

3۔ گھی میں موجود چربی پیٹ بھرنے کا احساس طویل وقت تک برقرار رکھتی ہے۔

4۔ دیسی گھی میں موجود صحت بخش فیٹس پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرنے کے ساتھ نیند میں بہتری، جسمانی وزن میں کمی اور کئی بار تو کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی لاتے ہیں۔

5۔ دیسی گھی جسمانی توانائی کے لیے ایک اچھا ذریعہ ہے، اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی توانائی بحال رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

6۔  دیسی گھی کا استعمال کھاناہضم کرتاہے اورنظام ہضم کوبہتر بناتاہے۔

7۔ زخموں کوبھرنے کی صلاحیت رکھتاہے لہٰذا چوٹ لگنے کی صورت میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔

8۔ دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہوکر قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔

9۔ دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ توانائی کے نظام کو متوازن رکھنے، چربی جلاے اور وزن کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

10۔ دیسی گھی کا طویل المدتی استعمال نہ صرف آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا شکار افراد کے لیے بھی مؤثر ہے۔

The post دیسی گھی کھانا فائدے مند ہے یا نقصان دہ؟ گھی کھانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email