پی ایم سی آنے والے ڈاکٹروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، اسماعیل راہو

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پی ایم سی آنے والے ڈاکٹروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے پاکستان میڈیکل کمیشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا وزیر جامعات اسماعیل راہو کا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ،اپی ایم سی میڈیکل کے بچوں کا مستقبل تباہ کررہا ہے, اسے فورن ختم کیا جائے کیونکہ ذہین بچے فیل اور ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے پی ایم سی کی پالیسی پر پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا تھا لیکن ہم پی ایم سی کو بچوں کا مستقبل تباھ کرنے نہیں دیں گے۔

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں میڈیکل کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ طلبہ اور ڈاکٹروں سے لی گئی پی ایم سی کے ٹیسٹ میں بہت سی غلطیاں تھیں۔

‏ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون وفاق کو پی ایم سی بنانے کا کوئی اختیار نہیں دیتا،تباہی سرکار غیر آئینی طور پر صوبوں کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم سی نے بچوں سےٹیسٹ کے نام پہ دھوکہ کیا ہے،طلبہ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ کمپیوٹرائزد ٹیسٹ لیا جائے گا، جدید نظام ہوگا اور میرٹ کا خیال رکھا جائے گا ،مگرحقیقت میں ان کے مستقبل کےساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

The post پی ایم سی آنے والے ڈاکٹروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، اسماعیل راہو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email