دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم صرف 150 رنز ہی بناسکی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ابتدا میں یہ فیصلہ ان کیلئے درست دکھائی نہیں دیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے اور محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شرجیل خان 20 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔

بولنگ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ براوو کو 2 وکٹیں ملیں۔

ہدف کے تعاقب ہوم ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور ابتدا میں اسے قومی بولز کا سامنا کرنے میں پریشانی کا سامنا رہا۔

The post دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email