موجودہ حکومت ہر چیز پر سیاست کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی حکومت ہر چیز پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کچھ کرتی ہے نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کی طرح وبا پھیل گئی توعمران خان ذمہ دارہوں گے۔

چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خیال کرنے کے بجائے ہم پر تنقید کر رہی ہے۔

The post موجودہ حکومت ہر چیز پر سیاست کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email