شہری سے نامناسب رویہ کی شکایت پر 04 ڈولفن اہلکار معطل ، ایس پی

ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے صادق آباد کے علاقہ میں شہری سے نامناسب رویہ کی شکایت پر 04 ڈولفن اہلکاروں کانسٹیبل اکرام ،بہلول ،معین اور جنید کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہری کی جانب سے شکایت سامنے آئ تھی کہ ڈولفن اہلکاروں نے اس کے ساتھ نامناسب برتاؤ کیا، معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے۔

 ایس پی راول ضیاء الدین احمد  کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں پر الزامات ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائ جاۓ گی، کسی بھی شہری کے ساتھ نامناسب رویہ یا برتاؤ قابل قبول نہیں ہے۔

 ترجمان راولپنڈی پولیس  کا کہنا ہے کہ ایس پی راول ضیاء الدین احمد راولپنڈی پولیس خوداحتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

The post شہری سے نامناسب رویہ کی شکایت پر 04 ڈولفن اہلکار معطل ، ایس پی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email