حمزہ علی عباسی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کی تصاویر وائرل

پاکستان شوبز اندسڑری کے سابق اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

سابق اداکارہ نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کے ایک سال مکمل ہونے پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

نیمل خاور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں کچھ میں ان کے بیٹے کو دیکھا گیا جبکہ ایک تصویر میں کیک کی تصویر بھی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ نیمل خاور نے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی غباروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 دوسری جانب سابق اداکارحمزہ علی عباسی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

 دونوں کے جانب سے محمد مصطفیٰ عباسی کی پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے بیٹے کی پہلی سالگرہ کی مبارک باد دی جا رہی ہے۔

پاکستان کے معروف اداکارحمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔

دوسری جانب نیمل خاور نے بھی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بچے کے ساتھ  تصویر جاری کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسیسے شادی سے قبل نیمل خاور ے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا تھا تاہم شادی کے دو روز بعد خبر آئی کہ انہوں نے اداکاری سے کناری کشی اختیار کرلی اور اس کا سبب ان کے شوہر کو قرار دیا جارہا تھا جس پر انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ میں آگاہ کیا تھا کہ وہ شادی سے کافی مہینے پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں۔

The post حمزہ علی عباسی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کی تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email