کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شادی ھال، بیکری اور ریسٹورنٹ سمیت سینکڑوں دکانیں سیل۔

کراچی میں ضلعی جنوبی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شادی ھال، بیکری اور ریسٹورنٹ سمیت سینکڑوں دکانیں سیل کردی گئیں۔

 کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ماسٹروس، شفیق بریانی، پکوان سینٹر اور دھلی کالونی میں 2 دکانیں ایک موبائل شاپ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردی گئیں۔

 ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر نے بتایا کہ صدر میں 4 ریسٹورانٹ اور ٹریول ایجنسی سمیت 7 دکانیں سیل کردیں۔ اس کے علاوہ گارڈن کے علاقے میں فوٹوشاپ، سعودی ہوٹل، پکوان سینٹر اور بیکری سیل کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلعی جنوبی ارشاد سوڈھر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرزکی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کیں۔

ضلع جنوبی میں دو سوکے قریب شہریوں، دکانداروں اور ریسٹورانٹ کے کورونا ویکسین کارڈ چیک کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر حسان طارق نے صدر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 500 دکانیں سیل کردیں۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سول لائن  مرزا ولید بیگ نے کیفے ای اسٹریٹ اور دی ویلی سیل کردیے۔

الاسکہ ریسٹورنٹ کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے  پر سیل کردیا گیا۔

The post کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شادی ھال، بیکری اور ریسٹورنٹ سمیت سینکڑوں دکانیں سیل۔ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email