سندھ بھر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کیا جائے،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر برائے آبپاشی سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وسائل کے تحت سندھ بھر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو ہر صورت میں حل کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر برائے آبپاشی سہیل انور سیال سے ملاقات کی جس میں سہیل انور نے کراچی، بدین، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور دادو سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پانی کی قلت کے مسائل کے حوالے سے بریفینگ دی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر برائے آبپاشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ فوری طور پر قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور دادو کا بھی دورہ کرکے پانی کے حوالے سے عوام کے مسائل کو حل کریں۔

The post سندھ بھر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کیا جائے،بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email