پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں غربت ختم کر نے میں ناکام ہوگئی،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں ناکام ہوگئی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف دعوﺅں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاو پالیسی جاری ہے۔ صوبہ میں تعلیم و صحت کے شعبوں اور انفراسٹرکچر کا براحال ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں ہوسکے ۔ فاٹا کی ترقی کے لیے اربوں کے منصوبوں کا اعلان ہوا لیکن عملی اقدامات زیرو ہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریبوں کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریں۔ مفادات کی سیاست نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے

سراج الحق نے مزید کہا کہ   پی ٹی آئی ، نون لیگ اور پی پی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں تینوں جماعتیں آئی ایم ایف کی غلامی اور  سودی معیشت کو جاری رکھنا چاہتی ہیں ۔

The post  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں غربت ختم کر نے میں ناکام ہوگئی،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email