لاڑکانہ میں ڈاکٹرز کی غفلت کی انتہا

لاڑکانہ میں ڈاکٹرز کی غفلت کی انتہا، آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ میں قینچی رکھ کر بھول گئے۔

قمبر کے گاؤں نائچ کے رہائشی غلام شبیر چانڈیو نے تین ماہ قبل پیٹ کا آپریشن کروایا تھا۔ چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں پیٹ کے درد کے باعث 3 ماہ قبل مریض کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا تھا۔3 ماہ سے درد میں بہتری نہ آنے پر ایکسرے کروایا تو قینچی رہ جانے کا انکشاف ہوا۔

مریض کے لواحقین کی جانب سے چانڈکا اسپتال انتظامیہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔لواحقین کے احتجاج کے بعد چانڈکا اسپتال انتظامیہ نے مریض کو دوبارہ اسپتال داخل کر دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ملوث ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  مریض کا دوبارہ آپریشن کر کے پیٹ سے قینچی نکالی جائے گی۔

The post لاڑکانہ میں ڈاکٹرز کی غفلت کی انتہا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email