پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی وجہ سامنے آگئی

 پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف ) کے دو روزہ فٹنس کیمپ میں صرف 12 کھلاڑی فٹنس کے مقررہ معیار پر پورا اترسکے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ہاکی کھلاڑیوں کی اکثریت کا فٹنس لیول غیر معیاری نکل آیا۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کل سیکرٹری پی ایچ ایف کو بھجوائے گی۔

  ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے 31 کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں بلایا تھا۔19  کھلاڑی فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔
فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

ٹیم انتطامیہ اپنی رپورٹ کے ساتھ غیر معیاری فٹنس والے کھلاڑیوں کو ایک موقع دینے کی درخواست کرے گی۔

The post پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی وجہ سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email