عائزہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 دوسری جانب ٹک ٹاک پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے موجود عائزہ خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر روز بروز فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عائزہ خان انسٹا کے بعد ٹک ٹاک پر بھی مقبول

چند ہی دنوں میں عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

عائزہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے  آفیشل اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا۔

 اداکارہ نے ابھی تک صرف سات ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور تبصرے کیے جارہے ہیں۔

The post عائزہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email