شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بڑا جھٹکا؛ عدالت سے اہم فیصلہ آگیا

بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پورن فلمیں بنانے کے کیس میںبھارتی ریاست مہارا شٹر کی ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دینے سے انکا کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ماطبق جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر راج کندرا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔

ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ 29 جولائی تک کیس کا مکمل چالان پیش کرے۔

راج کندرا کو مزید 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

یاد رہے راج کندرا کو ممبئی پولیس نے رواں ماہ 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا۔

بعد ازاں انہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا

رپورٹ میں بتایا کہ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر راج کندرا کو 27 جولائی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں مزید 14 دن کے لیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

اس حوالے سے ممبئی کرائم برانچ پولیس نے بتایا ہے کہ پورن فلمیں بنانے کے کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور تاحال اداکارہ شلپا شیٹی کو کلیئر قرار نہیں دیا گیا ہے

جوڑے کو 2 بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پولیس کے مطابق فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پولیس مختلف پہلوؤں سے جانچ کر رہی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں شلپا شیٹی نے بھی پورن فلموں کے کاروبار سے منافع تو نہیں کمایا یا وہ فلمیں بنانے میں ملوث تو نہیں رہیں۔

اس سے قبل شلپا شیٹی 23 جولائی کو ممبئی پولیس کو دیے گئے بیان میں پورن فلموں میں نہ صرف اپنی مداخلت بلکہ شوہر کے اوپر لگے الزامات کو بھی مسترد کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر کسی بھی طرح فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں جب کہ ان کے شوہر پورن نہیں بلکہ شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں۔

اگرچہ تاحال پولیس نے شلپا شیٹی کو بھی تفتیش سے کلیئر قرار نہیں دیا اور نہ ہی ان کے شوہر کے خلاف باضابطہ طور پر عدالت میں چالان پیش کیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی عدالت میں راج کندرا کے خلاف سماعت شروع ہوگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کے شوہر نے مذکورہ ایپ کے ذریعے 2023 تک 23 کروڑ روپے کمانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فحش مواد کی ترسیل اور ایپل کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیے جانے پر راج کندرا نے 2023 اور 2024 تک مجموعی طور 146 کروڑ روپے اور خالصتاً 23 کروڑ روپے منافع کمانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

جبکہ ایپلی کیشن کے ذریعے رواں مالی سال میں بھی 36 کروڑ روپے کی کمائی کا امکان ہے۔

ایپلی کیشن نے صرف ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈنگ کی مد میں 2020 میں ایک کروڑ 17 لاکھ روپے کمائے۔

The post شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بڑا جھٹکا؛ عدالت سے اہم فیصلہ آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email