پشاور : عید پر سیاحوں کی آمد کے بارے میں رپورٹ جاری

پشاور میں عید پر سیاحوں کی آمد کے بارے میں اعداد و شمار جاری ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے نے سیاحوں کی آمد کے بارے میں رپورٹ وزیراعظم سے ملاقات میں پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں 27 لاکھ ستر ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی ہے جس کی وجہ سے 66 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مقامی معیشت کو 27 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عید کے دوران دس لاکھ 50 سے زائد سیاحوں نے سوات کا، دس لاکھ کے قریب سیاحوں نے گلیات کا، ایک لاکھ 20 ہزار نے کمراٹ کا، سات لاکھ نے وادی کاغان کا، اور 50 ہزار سیاحوں نے چترال کا رخ کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سیاحوں نے 22 جولائی سے 25 جولائی تک سیاحتی مقامات پر عید کی تعطیلات گزاریں اور لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیر و تفریح کر رہے ہیں۔

The post پشاور : عید پر سیاحوں کی آمد کے بارے میں رپورٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email