بیلجیئم کے کوہ پیما نیل جیسپر نے پاکستان میں کے ٹو سر کرلیا

بیلجیئم کے کوہ پیما نیل جیسپر نے پاکستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی کے ٹو کو سر کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیل جیسپر بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے گذشتہ 10 روز میں پاکستان میں واقع 8 ہزار میٹر یا اس سے زائد بلند 2 چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اس چڑھائی کے دوران کسی بیرونی آکسیجن فراہم کرنے والی سہولت کا سہارا نہیں لیا۔

کوہ پیما نیل جیسپر یہ معرکہ سر کرنے پر مختلف سفارتی اور سماجی حلقوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

The post بیلجیئم کے کوہ پیما نیل جیسپر نے پاکستان میں کے ٹو سر کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email