پاکستان میں پہلی چائلڈ ہیلتھ کی ڈگری دینے والی یونیورسٹی قائم

حکومت پنجاب نے لاہور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز تین میڈیکل کالجز اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے۔

چلڈرن اسپتال اس یونیورسٹی منسلک ہوگا، تین میڈیکل کالج اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے، یہ منصوبہ صحت کے شعبہ میں لینڈ مارک ہے۔

 پاکستان میں چائلڈ ہیلتھ کی ڈگری دینے والی یہ پہلی یونیورسٹی ہوگی۔

سیکریٹری صحت پنجاب عامر جان کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو ایک ایکٹ کے تحت یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

The post پاکستان میں پہلی چائلڈ ہیلتھ کی ڈگری دینے والی یونیورسٹی قائم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email