شادی کے بعد بدل جانے والے اداکار

شادی ایک ایسا موڑ ہے جو انسان کو کسی نا کسی طرح بدلتا ضرور ہے کوئی پہلے سے بھی زیادہ سمجھدار ہوجاتا ہے اور کوئی اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جن کی زندگی میں شادی ایک طوفان کی طرح آئی اور وہ یکسر بدل گئے۔

مانی

ایک دور تھا کہ مانی کے جو منہ میں آتا تھا بنا سوچے سمجھے بول دیا کرتا تھا لیکن اب اداکار شادی کے بعد سوچ سمجھ کے بولتے ہیں۔

اکثر شوز میں مانی اس بات کا کھل کر اقرار کرتے ہیں کہ شادی کے بعد مجھ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

منیب بٹ

اداکار منیب بٹ بولتے تو آج بھی اتنا ہی ہیں لیکن وہ لا ابالی پن اور وہ ناسمجھ انداز اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

منیب بٹ ان لوگوں میں سے ہیں جو اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب کوئی رشتہ نبھانا ہو تو اسے آپ کا سو فیصد ساتھ چاہئے ہوتا ہے۔

اداکار اکثر یہ بات بتاتے ہیں کہ پہلے میں شام میں دوستوں کے ساتھ زیادہ رہتا تھا لیکن اب یہ احساس ہوتا ہے کہ ایمن اور میری بچی میرا انتظار کرتے ہیں اور ان کا حقْ مجھ پر سب سے زیادہ ہے۔

فیصل قریشی

پہلی شادی کا تو نہیں پتہ لیکن فیصل قریشی اپنی بیگم ثنا کے ساتھ ایک بالکل بدلے ہوئے انسان کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔

یہ وہ فیصل قریشی ہیں جو ثنا سے مشورہ کئے بغیر کچھ نہیں خریدتے،بولتے وقت سوچتے ہیں کہ ثنا اس بات کا برا ہی نامان جائے۔

The post شادی کے بعد بدل جانے والے اداکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email