سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے راجہ ہاؤس پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوبا وفاق کا حصہ ہے ، پیپلز پارٹی کی 12 سال کی کارکردگی سے لوگ مایوس ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی، سعودی پاک ایگزیکٹو کونسل بن رہی ہے اس سے پاک سعودی تعلقات مزید گہرے ہونگے جبکہ کل میں بحرین کے دورے پر جا رہا ہوں وہاں پاکستانی بڑی تعداد میں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ فیٹف کے معاملے پر پاکستان نے اقدامات کرلیے ہیں، بھارت نے فیٹف کو سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان حکومت حکام کی کچھ باتیں ایسی ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، افغانستان کے معاملات میں ہم مداخلت نہیں کرنا چاہتے نہ کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے جبکہ کچے کے علاقوں میں بھی حالات بہت خراب ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم دراصل پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی سے پر پردہ ڈالتے ہیں لیکن ہم سندھ کے حالات بہتر کرینگے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا بڑا حصہ پیپلز پارٹی سے نجات چاہتا ہے اور سندھ میں ہم یہ کام کرینگے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم سندھ میں آئیں گے لوگوں کو سنیں گے جبکہ عمران خان بھی سندھ کے عوام تک رسائی حاصل کرینگے اور ان سے ملیں گے۔

The post سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، وزیرخارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email