منشیات فروش میں ملوث افراد قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد منشیات کے لئے اے این ایف کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ڈرگ منی دہشتگردی کے فروغ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

The post منشیات فروش میں ملوث افراد قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email