اداکار عامر خان اور کرن راؤ پھر ایک ہوگئے؟

بھارت کے نامور اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے درمیان حال ہی میں طلاق ہوئی ہے جبکہ دونوں اب بھی ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ جوڑا ایک ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ تصویر فلم لال سنگھ چڈھا کے سیٹ کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر لداخ کی ہے جہاں وہ ایک پریس کلب کے ممبران کے ساتھ فوٹو بنوارہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ کرن راؤ فلم کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہیں۔

The post اداکار عامر خان اور کرن راؤ پھر ایک ہوگئے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email