کیپٹن راجہ محمد سرورشہید کا 73ویں یوم شہادت

پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا اعزاز نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن راجہ سرور شہید کا آج 73ویں یوم شہادت منایا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید کیپٹن سرور 10 نومبر 1910 کو گوجر خان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئےاور1929 میں بطورسپاہی پاک فوج میں شمولیت اختیارکی۔

کیپٹن سرور شہید نے برطانیہ کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں  بھی حصہ لیا۔

شاندارفوجی خدمات کے پیشِ نظر 1946میں انہیں مستقل طور پر کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

کیپٹن سرور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کو پاکستان کے پہلے اعلیٰ ترین اعزاز نشانےحیدرسے نوازا گیا۔

27 جولائی 1948  کو راجہ سرور نے کشمیراوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا اور دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی ۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 73ویں برسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قوم 1948 کی کشمیر جنگ میں بہادری، شجاعت کی داستاں رقم کرنے والے شہید کیپٹن محمد سرور کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

The post کیپٹن راجہ محمد سرورشہید کا 73ویں یوم شہادت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email