پاکستان میں مزید 1349افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 1349 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1010590 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 1349 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 2153 ، بلوچستان میں 40 ، خیبرپختونخوا میں 214 ، اسلام آباد میں 261 ، گلگت بلتستان میں 51 ، آزاد کشمیر میں 110 جبکہ پنجاب میں 556 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 369263 ، بلوچستان میں 29169 ، خیبرپختونخوا میں 142139 ،اسلام آباد میں 85780 ، گلگت بلتستان میں 7798 ، پنجاب میں 353238 اور آزاد کشمیر میں 23203 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 2153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 369263 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں مزید 1349افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email