پاکستان میں کورونا سے آج مزید 22افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 23064 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1010590 ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ میں کورونا سے 7 ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا سے 1 ،1 ، آزاد کشمیر میں کورونا سے 4، خیبرپختونخوا کورونا سے 3 جبکہ پنجاب میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23064 ہوگئی ہے۔

 پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 5840 ، بلوچستان میں 326 ، خیبرپختونخوا میں 4423 ، آزاد کشمیر میں 614 ،اسلام آباد میں 793 ، گلگت بلتستان میں 124، پنجاب میں 10944 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 5 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 10944 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 22افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email