ٹوکیو اولمپکس: کل دو پاکستانی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے

ٹوکیو اولمپکس میں کل دو پاکستانی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹوکیو اولمپکس میں کل دو پاکستانی ایتھلیٹس سوئمنگ اور بیڈمنٹن مقابلوں میں نظر آئیں گے۔

سوئمر حسیب طارق مردوں کی 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں ایکشن میں ہوں گے۔

 حسیب طارق کی ہیٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجکر 4 منٹ پر شروع ہوگی۔

اسی طرح ٹوکیو اولمپکس میں بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی۔

 جبکہ ماحور شہزاد اور کرسٹی گلمور کا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا۔

The post ٹوکیو اولمپکس: کل دو پاکستانی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email