امیر گیلانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ٹائی ٹینک پر لے جانے کے خواہشمند

پاکستان کے ابھرتے اداکار امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ ٹائی ٹینک پر ہانیہ عامر کو اپنے ہمراہ لے جانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستانی ٹی وی اسکرین کی خوبصورت جوڑی امیر گیلانی اور ماورہ حسین نے ایک ساتھ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی۔

اس دوران اداکاروں کی جانب سے دلچسپ باتیں کی گئیں اور مداحوں کو اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کی مصروفیات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے امیر گیلانی سے ایک فرضی صورتحال سے متعلق سوال کیا گیا کہ اگر اُن کو ٹائی ٹینک پر جانے کا موقع ملے تو وہ اپنے ساتھ کسے لے جانا پسند کریں گے، اداکارہ ہانیہ عامر یا پھر مہوش حیات؟

جس کا جواب دیتے ہوئے امیر گیلانی نے اداکارہ ہانیہ عامر کا نام لیا، اس جواب پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا کہ وہ ہانیہ عامر کو ساتھ کیوں لے جانا چاہتے ہیں؟

امیر گیلانی نے کہا کہ کیوں کہ ہانیہ عامر اُن کی ہم عمر ہیں اسی لئے اگر انہیں موقع ملا ٹائی ٹینک پر جانے کا تو وہ ہانیہ عامر کا انتخاب کریں گے۔

The post امیر گیلانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ٹائی ٹینک پر لے جانے کے خواہشمند appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email