اشنا شاہ کا رات گئے سفر کرنے والی خواتین کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز اندسٹری کی اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے خواتین کو رات میں گھر سے باہر نکلنے پر مشوہ دے دیا۔

اداکارہ اشنا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اشنا شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر نور مقدم کے قتل کے روز خود کے رات گئے سفر کی کہانی بیان کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ یہاں لگایا، اور بتایا کہ اس دن انھوں نے 40 منٹ کا سفر طے کرنا تھا۔

اداکارہ کا بتانا تھا کہ اس وقت ان کے پاس ایک ٹیزر گن تھی، جو ان کے ہاتھ کے پاس ہی تھی، راہ زنی کی واردات کی صورت میں ایک اضافی فون بھی تھا اور اپنے دوستوں کو اپنی لائیو لوکیشن بھی شیئر کی تھی کہیں اگر کچھ برا ہوجائے تو انھیں معلوم ہو کہ وہ کہاں ہیں۔

The post اشنا شاہ کا رات گئے سفر کرنے والی خواتین کو اہم مشورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email