مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ گرفتار

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء تارڑ کو گوجرانوالہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق گرفتارکارکنوں کی رہائی کے لیے گئے عطاء تارڑ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ میں گرفتار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فسطائیت سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا،عطاء تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فوری رہا کیاجائے۔

The post مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email