اداکارہ ودیا بالن نے خود کو بےوقوف محسوس کرنے کی وجہ بتادی

بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے ماضی میں خود کو بےوقوف محسوس کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ ماضی میں اپنے لباس کی پسند کے حوالے سے مطمئن نہیں رہیں، وہ بالی ووڈ کی دوسری اداکاراؤں کے لباس سے متاثر ہوا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب فلم انڈسٹری میں آئی تب کپڑوں کے حوالے سے میری اپنی کوئی پسند نہ تھی، میں دوسری اداکاراؤں کے کپڑوں سے متاثر ہوکر ویسا ہی انداز اپنایا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت جلد یہ احساس ہوگیا کہ میں ایک بےوقوف ہوں، دوسری اداکاراؤں کی طرح کپڑے پہن کر اطمینان نہیں ملتا تھا۔

ودیا بالن نے بتایا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ میری پسند ساڑھی پہننا ہے اور میں نے تب فیصلہ کرلیا کہ اب زیادہ تر ساڑھی ہی پہنوں گی۔

اپنے فیصلے کو آزادانہ قرار دیتے ہوئے ودیا بالن کہتی ہیں کہ لوگوں کے پاس آپ کی تعریف کرنے کے سوائے کوئی چارہ نہیں ہونا چاہئیے، ماضی میں میرے پاس دو ہی راستے تھے، ایک یہ کہ میں پوری زندگی دوسروں کی طرح بننے کی خواہش میں گزار دوں یا پھر خود سے ایسی بن جاؤں کہ لوگ تعریف کریں۔

واضح رہے کہ ودیا بالن کا شمار ان بالی ووڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں فلم انڈسٹری میں اکثر اپنے وزن، قد اور رنگت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

The post اداکارہ ودیا بالن نے خود کو بےوقوف محسوس کرنے کی وجہ بتادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email