گھوڑا شادی کے دوران دولہا کو لے کر فرار، دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر دولہا کو اپنے ساتھ لے جانے والے گھوڑے کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے اجمیر کے قریب رام پورہ گاؤں میں ایک گھوڑا شادی کے دوران دولہا کو اپنے ساتھ لے گیا۔

دولہا بڑی شان سے گھوڑے پر بیٹھ کر بارات دلہن کے گھر لایا ،اس موقع پر دولہا کے دوستوں نے آتش بازی کا اہتمام بھی کر رکھا تھا، سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ کسی نے گھوڑے کے پاس ہی ایک پٹاخہ چلا دیا۔

بس پھر کیا تھا گھوڑا اس پٹاخے کی زوردار آواز برداشت نہ کر سکا اور ایک دم بدک گیا پھر گھبراہٹ کے عالم میں بھاگ کھڑا ہوا اور یہ بھی نہ سوچا کہ دولہا اس کی پیٹھ پر سوار ہے۔

گھوڑے کو شادی میں پٹاخے جلانا ایک آنکھ نہ بھایا، تقریب میں موجود کسی بھی شخص کی پرواہ کیے بغیر یہ جا اور وہ جا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے چارا دولہا بھی بے بسی کے عالم میں بیٹھا رہا۔

اس موقع پر دولہا نے گھوڑے سے اترنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، وہاں موجود باراتی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر گھوڑے کے  پیچھے دوڑ پڑے اور چار کلو میٹر دور جاکر گھوڑے کو قابو کیا اور دلہا کو واپس سسرال لے آئے۔

خوش قسمتی سے اس سارے واقعے میں دولہا زخمی نہیں ہوا اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

The post گھوڑا شادی کے دوران دولہا کو لے کر فرار، دلچسپ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email