امریکی رپورٹ میں مودی حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

مودی حکومت کے مسلسل گمراہ کن جھوٹ، پلوامہ ہو یا رافیل، اقلیتیں ہوں یا پڑوسی ممالک میں جاسوسی کی مزموم کارروائیاں، مودی نے ہمیشہ اپنی عوام کو گمراہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹر آف گلوبل اسٹڈی کی حالیہ رپورٹ میں مودی حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

رپورٹ نے ثابت کیا ہے کہ کورونا کے گمراہ کن اعداد وشمار جاری کرنے میں مودی سرکار پیش پیش رہی۔

امریکی سینٹر آف گلوبل اسٹڈی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ 15 ہزار اموات کے بھارتی حکومت کے اعداد و شمار غلط اور گمراہ کن ہیں۔

امریکی ادارے کے مطابق کورونا کی وجہ سے بھارت میں اموات 34 لاکھ سے47 لاکھ کے درمیان رہیں، جو سرکاری طور پر بتائی گئی اموات کا دس گنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہلاکتیں بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دیا جارہا ہے، یہ رپورٹ بیماری کے اوائل سے لیکر اس سال جون تک کے اعداد و شمار کو مد نظر رکھ کے تیار کی گئی۔

ایک بھارتی اروند سبرامنیم نے مختلف ریاستوں کے اصل اعداد و شمار حاصل کر کے یہ رپورٹ تیار کی، اس سے پہلے بھی مختلف بین الاقوامی ادارے مودی حکومت کو غلط اعداد و شمار دینے پر بے نقاب کر چکے ہیں۔

جھوٹ کے سہارے چلنے والی مودی سرکار کی کارکردگی بھارتی عوام کیلئے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

The post امریکی رپورٹ میں مودی حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email