پنجاب حکومت شوبازی کے بغیر اہل پنجاب کی حقیقی خدمت کے مشن پر گامزن رہے گی، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شوبازی کے بغیر اہل پنجاب کی حقیقی خدمت کے مشن پر گامزن رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت میں سب سے آگے ہے، پنجاب حکومت نے عیدالضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات,اقدامات کے ذریعے اور فضلہ کو بروقت ٹھکانے لگا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہی پنجاب کے حقیقی خادم اعلیٰ ہیں، جعلی خادم اعلیٰ عرف شوباز شریف خدمت کا صرف ڈھونگ رچاتا تھا اور خدمت کے نام پر دھبہ تھا۔ اب گڈ گورننس کی دعویدار ن لیگ اور ظل سبحانی دوم کی ناقص حکومت کی طرح فضلہ کئی کئی دن سڑکوں پر پڑا نہیں رہتا۔

The post پنجاب حکومت شوبازی کے بغیر اہل پنجاب کی حقیقی خدمت کے مشن پر گامزن رہے گی، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email