پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو ناکامی ہوئی، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو ناکامی ہوئی ہے۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے، ہرمشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، داسو واقعے کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داسو واقعہ کے پیچھے  سی پیک کو ناکام کرنے کی خواہاں قوتیں کارفرما ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ افغان نائب صدر کا حالیہ بیان نہایت قابل افسوس ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے، پاکستان  ہمیشہ  افغانستان کے  ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا،افغان نائب صدر امرصالح کا خاندان تک افغانستان میں نہیں رہتا۔ پاکستان اور افغانستان کے عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے، کچھ دلبرداشتہ افغان سیاسی قیادت کے منفی بیانات کی کوئی حیثیت نہیں۔ افغانستان کے مسائل افغان عوام نے ہی حل کرنے ہیں، پاکستان صرف تعاون کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ بلاول زرداری گھبراہٹ میں امریکہ چلے گئے، مریم بی بی بھی سخت گھبراہٹ کا شکار ہیں جبکہ مریم نواز کے خطاب نہایت مایوس کن ہیں۔

The post پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو ناکامی ہوئی، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email